ترتیبات
نومبر 22, 2025لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی افریقی پارلیمانی یونین کے 47ویں اجلاس میں شرکت
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے، لیگ کے صدر جناب حمید بن عبداللہ ا لاحمر، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی، اور لیگ صدر کے مشیر یونسہ ابو بکر کی سربراہی میں، کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں منعقدہ افریقی پارلیمانی یونین کے 47ویں اجلاس کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔
لیگ کی شرکت کا مقصد افریقی پارلیمنٹرینز کے کردار اور پارلیمانی سفارت کاری کو فلسطینی مسئلے کی حمایت میں مضبوط کرنا، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے جاری کوششوں کی نگرانی کرنا تھا۔
افتتاحی اجلاس کے دوران مسٹر الا حمر نے اس بات کی توثیق کی کہ فلسطینی مسئلہ دنیا کے ان آزاد ممالک کی پارلیمانوں اور حکومتوں کا مسئلہ ہے جو انصاف اور انسانیت کے اصولوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ افریقی پارلیمانوں کے ساتھ تعاون بڑھانے اور ایک براعظمی پارلیمانی اتحاد تشکیل دینے کے لئے کام کر رہی ہے جو فلسطینی عوام کی اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا ساتھ دے۔
اجلاس کے دوران، لیگ نے فلسطینی کمیٹیوں، پارلیمانی دوستی کمیٹیوں اور شریک پارلیمانی وفود کے ساتھ متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں فلسطینی مسئلے کے حق میں پارلیمانی قراردادوں کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غورطلب رہے کہ افریقی پارلیمانی یونین کا 47واں اجلاس 18 سے 22 نومبر 2025 تک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونین کے ڈھانچے کے کئی عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، اور متعدد سفارشات اور اختتامی دستاویزات منظور کی گئیں جن میں بین الاقوامی مسائل پر افریقی پارلیمانی موقف کو متحد کرنے اور پارلیمانی سفارت کاری کو امن، انصاف اور عوام کے حقوق کے معاملات میں مثبت دباؤ کے آلے کے طور پر فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فلسطین کے لئے پارلیمانی حمایت پر گفتگو: لیگ کے سیکریٹری جنرل کی رکن پا...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے اردن کے رکن پارلیمنٹ، باسم الروابدہ سے ملاقات کی، جس میں فلسطینی مسئلے کی حمایت کے لئے مشترکہ پارلیمانی کوششوں کو ...
مزید پڑھیں
لیگ نے افریقی پارلیمانی یونین کی کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران پارلیم...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے افریقی پارلیمانی یونین کی 47ویں کانفرنس کے موقع پر افریقی پارلیمانی وفود کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔ یہ کانفرنس دارالحکومت کنشاسا میں منعقد ہوئی، جس میں اف...
مزید پڑھیں
فلسطینی مسئلے کی تازہ صورتحال پر پارلیمانی لیگ کے صدر کی جیبوتی پارلیم...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر، جناب حمید بن عبداللہ الاحمر نے جیبوتی کی قومی اسمبلی کے اسپیکردليتا محمد دليتا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات لیگ کی ان علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ...
مزید پڑھیں





