urdu

ترتیبات

دسمبر 9, 2025

لیگ نے باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کے لئے لاطینی فلسطینی فورم کے وفد سے ملاقات کی

لیگ نے باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کے لئے لاطینی فلسطینی فورم کے وفد سے ملاقات کی

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹرمیں لاطینی فلسطینی فورم کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور میڈیا شعبے کے سربراہ عمر بوطالب بھی موجود تھے۔

وفد میں فورم کے صدر محمد قادری، جنرل منیجر احمد هويد ی، ارجنٹینا میں فورم کے ڈائریکٹر عبدالقادر ابو خرج، اور فورم کے میڈیا شعبے کے سربراہ راتب الصفدی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور فلسطینی کاز کی حمایت کے لئےپارلیمانی اور سماجی سطح پر مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں اداروں کے درمیان مستقبل کے مشترکہ پروگراموں پر بھی گفتگو ہوئی۔

لیگ کے سیکریٹری جنرل نے لیگ کی سرگرمیوں اور فلسطین کی تازہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں شہریوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا ذکر کیا گیا اور غزہ پر جاری محاصرے کے خاتمے اور جارحیت روکنے کے لئے فوری پارلیمانی اور بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لاطینی امریکہ میں پارلیمانی سطح پر مشترکہ موقف اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی جا سکے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیلی قبضے کے حملے شدت اختیار کر چکے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف نسلی صفایا کی پالیسیاں جاری ہیں۔

undefined-new

ارکان پارلیمان نے فلسطین میں نسلی صفائے کے خلاف قانون سازی اور سفارتی ...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے بین الاقوامی اسلامی فورم برائے ارکان پارلیمان کے اشتراک سے ”نسلی صفائے کے دور میں فلسطین کے ساتھ پارلیمانی یکجہتی“ عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس س...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے وفد کا استقبال...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ترک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کی انسانی حقوق کمیٹی کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے استنبول میں نائب چی...

مزید پڑھیں

undefined-new

فلسطین کے لئے پارلیمانی حمایت پر گفتگو: لیگ کے سیکریٹری جنرل کی رکن پا...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے اردن کے رکن پارلیمنٹ، باسم الروابدہ سے ملاقات کی، جس میں فلسطینی مسئلے کی حمایت کے لئے مشترکہ پارلیمانی کوششوں کو ...

مزید پڑھیں