urdu

ترتیبات

نومبر 4, 2025

فلسطینی مسئلے کی تازہ صورتحال پر پارلیمانی لیگ کے صدر کی جیبوتی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

فلسطینی مسئلے کی تازہ صورتحال پر پارلیمانی لیگ کے صدر کی جیبوتی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر، جناب حمید بن عبداللہ الاحمر نے جیبوتی کی قومی اسمبلی کے اسپیکردليتا محمد دليتا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات لیگ کی ان علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا حصہ تھی، جن کا مقصد فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کو مضبوط کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران، لیگ کے صدر نے فلسطینی مسئلے پر جیبوتی کے مستقل اور قابل فخر مؤقف پر دلی شکریہ اور تحسین کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جیبوتی ہمیشہ سے، اور آج بھی، بین الاقوامی و پارلیمانی فورمز میں فلسطینی حقوق کے دفاع میں پیش پیش ہے۔

گفتگو میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے بات ہوئی، خصوصاً غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ، مقبوضہ یروشلم پر بڑھتے حملوں، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی و انسانی بحرانوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لیگ کے صدر نے زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے استحکام، محاصرے کے خاتمے، دوبارہ جنگ کے امکانات کو روکنے، اور تعمیر نو کے عمل کے آغاز کے لئے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنا ناگزیر ہے، تاکہ خطے کے عوام کو پائیدار استحکام حاصل ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کی ایک آزاد اور خودمختار ریاست اس کی تمام سرزمین پر قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق ، بالخصوص حق خود ارادیت اور یروشلم کو دارالحکومت بنا کر اپنی ریاست کے قیام ،کو تسلیم کیا جائے۔

لیگ کے صدر نے جیبوتی کی قومی اسمبلی کے فعال اور تعمیری کردار کو بھی سراہا، جو لیگ کی سرگرمیوں اور پروگراموں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے اور ہر پارلیمانی پلیٹ فارم پر فلسطینی عوام کے جائز حق کی وکالت میں پیش پیش ہے۔

یہ ملاقات ان سلسلہ وار روابط کا حصہ ہے جو لیگ عرب، افریقی اور بین الاقوامی پارلیمانوں کے ساتھ کر رہی ہے، تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی پارلیمانی یکجہتی کی تحریک کو تقویت دی جا سکے اور فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

undefined-new

لیگ نے باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کے لئے لاطینی فلسطینی فورم کے وفد س...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹرمیں لاطینی فلسطینی فورم کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور میڈیا شعبے کے سر...

مزید پڑھیں

undefined-new

ارکان پارلیمان نے فلسطین میں نسلی صفائے کے خلاف قانون سازی اور سفارتی ...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے بین الاقوامی اسلامی فورم برائے ارکان پارلیمان کے اشتراک سے ”نسلی صفائے کے دور میں فلسطین کے ساتھ پارلیمانی یکجہتی“ عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس س...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے وفد کا استقبال...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ترک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کی انسانی حقوق کمیٹی کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے استنبول میں نائب چی...

مزید پڑھیں