ترتیبات
اکتوبر 21, 2025لیگ نے "بیرون ملک فلسطینیوں کی عوامی کانفرنس" کے قائم مقام سیکرٹری جنرل اور "القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن" کے نائب ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے ہشام ابو محفوظ، جو بیرون ملک فلسطینیوں کی عوامی کانفرنس کے قائم مقام سیکرٹری جنرل ہیں، اور ایمن زیدان، جو القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے نائب ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا خیرمقدم کیا۔ یہ ملاقات ان اداروں کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے، جو فلسطینی کاز کی خدمت کے لئے کام کرتے ہیں، اور فلسطین کے حق میں پارلیمانی و عوامی کوششوں کو متحد کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔
وفد کا استقبال لیگ کے صدرجناب حمید بن عبداللہ الاحمر، لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی، اور صدر کےمعاون بشیر جاراللہ نے کیا۔
ملاقات کے آغاز میں حمید بن عبداللہ الاحمر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیرون ملک فلسطینی اداروں کے کردار کی تعریف کی، جو فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو مضبوط بنانے اور ان کے مصائب سے متعلق عالمی آگاہی پیدا کرنے میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ لیگ مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ وہ ایک متحد پلیٹ فارم بن سکے جو تمام کوششوں کو مربوط کرے اور پارلیمانی آواز کو یکجا کرے۔
اپنی گفتگو میں ہشام ابو محفوظ نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے تمام عناصر کو ایک چھتری تلے متحد کرنا ضروری ہے، اور فلسطین کے دفاع میں کسی بھی کوشش کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک وسیع بین الاقوامی محاذ تشکیل دیا جائے جس میں سیاسی، پارلیمانی اور عوامی توانائیاں یکجا ہو کر فلسطینی مقصد کی خدمت کریں۔
ابو محفوظ نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک فلسطینیوں کی عوامی کانفرنس فلسطینی، عرب اور اسلامی اداروں کے درمیان مشترکہ کام اور تعاون کے ذرائع کو فعال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ عالمی سطح پر فلسطینی موقف کو مؤثر بنایا جا سکے، اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فلسطین کی خدمت کے لئے کوئی بھی میدان خالی نہ رہے۔
القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے نائب ڈائریکٹر جنرل ، ایمن زیدان نے لیگ کی ان کوششوں کو سراہا ،جو وہ بین الاقوامی پارلیمانوں تک القدس کی آواز پہنچانے کے لئے کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بعض پارلیمانی میدانوں میں سیاسی پابندیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت میں کام جاری رہنا چاہیے، اور فلسطینی کاز کے لئے سرگرم اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فارمولے کو مضبوط کیا جائے تاکہ کرداروں کا تکمیلی عمل اور پیغام کی وحدت یقینی بنائی جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے مشاورت اور رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا، نیز اس بات پر بھی کہ مشترکہ اقدامات اور عملی پروگرام ترتیب دیے جائیں جو پارلیمانی، میڈیا اور عوامی کام کو یکجا کریں، تاکہ بین الاقوامی سطح پر فلسطینی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے اور القدس و فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے لئے مشترکہ کوششوں کو مستحکم کیا جا سکے۔
فلسطین کے لئے پارلیمانی حمایت پر گفتگو: لیگ کے سیکریٹری جنرل کی رکن پا...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے اردن کے رکن پارلیمنٹ، باسم الروابدہ سے ملاقات کی، جس میں فلسطینی مسئلے کی حمایت کے لئے مشترکہ پارلیمانی کوششوں کو ...
مزید پڑھیں
لیگ نے افریقی پارلیمانی یونین کی کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران پارلیم...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے افریقی پارلیمانی یونین کی 47ویں کانفرنس کے موقع پر افریقی پارلیمانی وفود کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔ یہ کانفرنس دارالحکومت کنشاسا میں منعقد ہوئی، جس میں اف...
مزید پڑھیں
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی افریقی پارلیمانی یونین کے...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے، لیگ کے صدر جناب حمید بن عبداللہ ا لاحمر، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی، اور لیگ صدر کے مشیر یونسہ ابو بکر کی سربراہی میں، کانگو کے دارالحکومت کنشاس...
مزید پڑھیں





