پریس ریلیز
اکتوبر 9, 2025لیگ کا غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم،محاصرہ ختم کرنے، تعمیر نو اور قابض طاقت کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ
پریس ریلیز
لیگ کا غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم،محاصرہ ختم کرنے، تعمیر نو اور قابض طاقت کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ ایسے عملی اقدامات بھی ضروری ہیں جو شہریوں کے تحفظ، ان کی عزت نفس اور حقوق کی بحالی کو یقینی بنائیں، اور اسرائیلی قبضے کو جنگ دوبارہ شروع کرنے سے روکا جا سکے۔
لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ پر عائد محاصرہ مکمل اور مستقل طور پر ختم کیا جائے، انسانی، طبی اور غذائی امداد کی بلا رکاوٹ اور غیرسیاسی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، اور ممالک و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ایک جامع منصوبۂ تعمیر نو شروع کیا جائے، جس میں بنیادی ڈھانچے، رہائش، بجلی، پانی، صحت کی سہولیات اور تعلیم کی بحالی کو ترجیح دی جائے۔
مزید یہ کہ غزہ کے عوام کی مضبوطی کے لئے عارضی معاشی و ترقیاتی پروگرام فعال کئے جائیں، تاکہ آبادی جارحیت کے اثرات کا مقابلہ کر سکے۔
لیگ اس بات پر زور دیتی ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے مکمل قومی حقوق دیے جائیں، جن میں حق خودارادیت، آزاد ریاست کے قیام کا حق، اور قابض طاقت کا بین الاقوامی عدالتوں میں محاسبہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے رہنماؤں کو ان جنگی جرائم اور نسل کشی کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے جو جارحیت کے آغاز سے شہریوں کے خلاف کئے گئے۔
یہ معاہدہ ایک اہم پہلا قدم ہے، لیکن اسے عالمی رویوں میں حقیقی تبدیلی کی طرف آغاز ہونا چاہیے، تاکہ غزہ جنگ کا یرغمال یا سودے بازی کا میدان نہ رہے بلکہ انصاف اور انسانیت کی پہچان بن سکے۔
لیگ اعادہ کرتی ہے کہ فلسطینی عوام، جنہوں نے برسوں کی بمباری، محاصرے اور بھوک کا سامنا کیا ہے، آزادی، خودمختاری، باوقار زندگی اور اپنے تمام جائز حقوق کے حصول کے مستحق ہیں، جن کی ضمانت بین الاقوامی قوانین دیتے ہیں۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین
جمعرات، 9 اکتوبر 2025
سمپوزیم کا حتمی اعلامیہ:"فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینا: کیا یہ قتل کے ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے زیر اہتمام منعقدہ سیاسی اور پارلیمانی سمپوزیم کے اختتام پر، جس کا عنوان "فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینا: کیا یہ قتل کے لیے قانون سازی ہے یا ایک مکمل جنگی جر...
مزید پڑھیں
غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر لیگ کا بیان...
لیگ عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انصاف کے اصولوں کا احترام کرے، دوہرے معیار استعمال نہ کرے، اور ان فیصلوں کے نفاذ کو یقینی بنائے جو شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں...
مزید پڑھیں
لیگ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے لئے سزائے موت کے قانون پر اسرائیلی کن...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر سزائے موت کے قانون کی پہلی منظوری پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ یہ اقدام قابض حکومت کے ان مظالم میں ...
مزید پڑھیں