urdu

پریس ریلیز

اکتوبر 2, 2025

لیگ کا بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اور فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ

لیگ کا بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اور فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ

پریس ریلیز

لیگ کا بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اور فوری عالمی کارروائی کا مطالبہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کی جانب روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی قابض بحریہ کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ حملہ کھلے سمندر اور بین الاقوامی حدود میں ہوا، جو بین الاقوامی قوانین اور بحری جہازرانی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور غزہ پر غیر قانونی محاصرے کو توڑنے کی کوشش کرنے والی پرامن انسانی امدادی سرگرمیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

لیگ اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ پارلیمینٹرینز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاستدانوں کو لے جانے والے شہری جہازوں پر حملہ مکمل طور پر ایک جارحانہ جرم ہے، جو دنیا بھر میں فلسطینی عوام اور ان کے حامیوں کے خلاف قابض قوت کے جرائم کی طویل فہرست میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

یہ حملہ اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ قابض ریاست ایک ”سرکش ریاست“ کے طور پر کام کرتی ہے جو بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتی ہے اور اپنے آپ کو احتساب اور سزا سے بالاتر سمجھتی ہے—اور اسے اس رویے کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔

لیگ صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتی ہے کہ غزہ پر عائد محاصرہ نسل کشی کے مترادف ایک جرم ہے، جو دو ملین سے زائد انسانوں کو بمباری، بھوک اور منظم محاصرے کے ذریعے تباہی کی جنگ کا سامنا کرا رہا ہے۔

لیگ عالمی برادری، اقوام متحدہ  اور دنیا بھر کی پارلیمانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بحری آزادی اور انسان دوست سرگرمیوں پر اس سنگین حملے کی مذمت کریں، اور اپنے حکومتی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے فوری طور پر اپنے اختیارات اور قانون سازی کے ذرائع استعمال کریں، تاکہ قابض ریاست کے ساتھ ملی بھگت روکی جائے اور اس پر سیاسی و اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ تمام زیر حراست افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے—جن میں لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، برازیلی فیڈرل ڈپٹی لوئیزیانے لنس، لیگ کے بانی رکن عبدالرزاق المقری, اور رکن پارلیمان زویلیویلیلے مینڈیلا شامل ہیں—اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔ نیز غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانے اور نسل کشی کی جنگ روکنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین       

جمعرات،2 اکتوبر 2025

undefined-new

غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر لیگ کا بیان...

لیگ عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انصاف کے اصولوں کا احترام کرے، دوہرے معیار استعمال نہ کرے، اور ان فیصلوں کے نفاذ کو یقینی بنائے جو شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے لئے سزائے موت کے قانون پر اسرائیلی کن...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر سزائے موت کے قانون کی پہلی منظوری پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ یہ اقدام قابض حکومت کے ان مظالم میں ...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ کا غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم،محاصرہ ختم کرنے، تعمیر نو ...

یگ اعادہ کرتی ہے کہ فلسطینی عوام، جنہوں نے برسوں کی بمباری، محاصرے اور بھوک کا سامنا کیا ہے، آزادی، خودمختاری، باوقار زندگی اور اپنے تمام جائز حقوق کے حصول کے مستحق ہیں، جن کی ضمانت بین الاقوامی قوانی...

مزید پڑھیں