تازہ ترین خبریں
ستمبر 30, 2025رکن پارلیمنٹ عقل کی اردنی حکومت سے ”عالمی سمود فلوٹیلا“ کے کارکنوں کی حفاظت کے لئے اپیل
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر کے مشیر اور اردنی پارلیمنٹ کے رکن، محمد عقل نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ”عالمی سمود فلوٹیلا“ کے کارکنوں کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کرے۔ اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا ہے۔
عقل نے وزیر اعظم کو ایک خط میں زور دے کر کہا کہ غزہ کی جانب جانے والے ”عالمی سمود فلوٹیلا“ میں شامل کارکنان، جن میں اردن کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی شامل ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر محاصرہ توڑنے اور وہاں کے عوام تک امداد پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وفد کو قابض افواج کی طرف سے سمندری قزاقی اور حملے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن تمام شرکاء ان خطرات کے باوجود اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عقل نے اردنی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی اداروں سے تعاون و رابطہ کرے تاکہ قابض قوتوں پر دباؤ ڈالا جا سکے اور کارکنوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اس ظالمانہ جنگ کی مشینری کو روکا جا سکے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر عقل نے محصور غزہ کے عوام تک امداد پہنچانے اور معصوم شہریوں پر جاری قتل عام کو روکنے کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطین کے لئے ملائیشیائی پارلیمانی کاکس کی حکومت کو سفارشات پیش...
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ایسا قانون بنائے جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات یا لین دین پر پابندی کو واضح کرے، اور یہ یقین دہانی کرائے کہ سرکاری کمپنیاں اور ان کی ذیلی ادار...
مزید پڑھیں
لیگ نے فلسطین کے لئے آزاد پارلیمنٹرینز کو متحد کرنے میں کامیابی حاصل ک...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کےصدر جناب حمید بن عبداللہ الاحمر نے یقین دہانی کرائی کہ لیگ نے اپنے قیام کے دس سال کے دوران فلسطینی مقصد کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں می...
مزید پڑھیں
لیگ کے صدر نے غزہ پر جنگ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا او...
مسٹرالاحمر نے عرب و اسلامی امت اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو دو سے تین سال کی مدت میں حقیقت میں تبدیل کریں تاکہ اسرائیلی قبضے کا...
مزید پڑھیں





