تازہ ترین خبریں
دسمبر 3, 2025لیگ کے رکن اور مالی کے رکن پارلیمان أليون غاي کی باماکو میں فلسطینی سفیر سے ملاقات
مالی کی قومی عبوری کونسل کے چوتھے پارلیمانی سیکریٹری اور لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے رکن، رکن پارلیمان أليون غاي نے مالی میں ریاست فلسطین کے سفیر، عزت مآب حسان فتحی البلعاوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیگ کے ایک اور رکن، سابق رکن پارلیمان اور مالی میں فلسطین کی حمایت کرنے والی انجمنوں اور کلبوں کے معاون گروپ کے سابق صدر، ممامادو لامين دجيكينی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس ملاقات میں مالی اور فلسطین کے درمیان تعلقات، فلسطینی کاز کی حمایت میں پارلیمانی سفارت کاری کے کردار، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی کوششوں اور آئندہ مرحلے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمان أليون غاي نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ ”سیاسی ہونے سے پہلے ایک اصولی اور انسانی مسئلہ ہے“، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مالی کے رکن پارلیمان فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھیں گے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
أليون غاي نے لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ لیگ عالمی سطح پر پارلیمانی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطین کے لئے منصفانہ سیاسی عمل کی حمایت میں سفارتی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
دوسری جانب، سفیر حسان فتحی البلعاوی نے اس ملاقات کو سراہتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کی گہرائی کی تصدیق کی اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر فلسطینی کاز کے دفاع میں مالی کےرکن پارلیمان کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔
فلسطین کے لئے ملائیشیائی پارلیمانی کاکس کی حکومت کو سفارشات پیش...
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ایسا قانون بنائے جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات یا لین دین پر پابندی کو واضح کرے، اور یہ یقین دہانی کرائے کہ سرکاری کمپنیاں اور ان کی ذیلی ادار...
مزید پڑھیں
لیگ نے فلسطین کے لئے آزاد پارلیمنٹرینز کو متحد کرنے میں کامیابی حاصل ک...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کےصدر جناب حمید بن عبداللہ الاحمر نے یقین دہانی کرائی کہ لیگ نے اپنے قیام کے دس سال کے دوران فلسطینی مقصد کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں می...
مزید پڑھیں
لیگ کے صدر نے غزہ پر جنگ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا او...
مسٹرالاحمر نے عرب و اسلامی امت اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو دو سے تین سال کی مدت میں حقیقت میں تبدیل کریں تاکہ اسرائیلی قبضے کا...
مزید پڑھیں





