urdu

ترتیبات

ستمبر 30, 2025

لیگ نے عالمی سمود فلوٹیلا کی حفاظت کے لئے پارلیمانوں کے سربراہان سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے

لیگ نے عالمی سمود فلوٹیلا کی حفاظت کے لئے پارلیمانوں کے سربراہان سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے دنیا بھر کی پارلیمانوں کے سربراہان سےاپیل کی ہے کہ وہ ”عالمی سمود فلوٹیلا“ میں شامل افراد، خصوصاً مختلف ممالک کے اراکین پارلیمان کی حفاظت کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں، جو غزہ کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔

یہ فلوٹیلا کئی ممالک کے اراکین پارلیمان پر مشتمل ہے، جن میں لیگ کے اراکین بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصد غزہ پر اسرائیلی محاصرے کو توڑنا اور غزہ میں جاری نسل کش جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہے۔

پارلیمانوں کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں لیگ نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ماضی میں اسرائیل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روانہ کی گئی قافلوں اور بیڑوں پر بارہا حملے کئے ہیں۔ لیگ نے خبردار کیا کہ اس مشن میں شامل کسی بھی رکن پارلیمان پر حملہ یا اسے دھمکی دینا نہ صرف ان کے پارلیمانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہوگی بلکہ اس عوامی مینڈیٹ کی بھی توہین ہوگی جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔

لیگ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری ان اراکین پارلیمان اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حفاظت کی مکمل ذمہ دار ہے۔ ان کی اس انسانی مشن میں شرکت نہ صرف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ہے، بلکہ یہ انسانیت، انصاف، اور اقوام کے حق آزادی و وقار کے دفاع کی علامت بھی ہے۔

لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن اور برازیل کی چیمبر آف ڈپٹیز کی رکن، لوزیانے  لنس  نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی ”عالمی سمود فلوٹیلا“ کا حصہ ہوں گی، جو اسرائیلی محاصرے کو توڑنے اور علاقے میں جاری نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لئے غزہ جا رہی ہے۔

undefined-new

فلسطین کے لئے پارلیمانی حمایت پر گفتگو: لیگ کے سیکریٹری جنرل کی رکن پا...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے اردن کے رکن پارلیمنٹ، باسم الروابدہ سے ملاقات کی، جس میں فلسطینی مسئلے کی حمایت کے لئے مشترکہ پارلیمانی کوششوں کو ...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے افریقی پارلیمانی یونین کی کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران پارلیم...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے افریقی پارلیمانی یونین کی 47ویں کانفرنس کے موقع پر افریقی پارلیمانی وفود کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔ یہ کانفرنس دارالحکومت کنشاسا میں منعقد ہوئی، جس میں اف...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی افریقی پارلیمانی یونین کے...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے، لیگ کے صدر جناب حمید بن عبداللہ ا لاحمر، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی، اور لیگ صدر کے مشیر یونسہ ابو بکر کی سربراہی میں، کانگو کے دارالحکومت کنشاس...

مزید پڑھیں