urdu

تازہ ترین خبریں

جولائی 2, 2025

’ہم اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے یا اسلحہ کی فروخت نہیں چاہتے‘: اسپین کی رکن پارلیمنٹ

’ہم اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے یا اسلحہ کی فروخت نہیں چاہتے‘: اسپین کی رکن پارلیمنٹ

اسپین کی رکن پارلیمنٹ تسلم سیدی نے کہا ہے کہ حکومت پر "اسرائیل" کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ ہے، کیونکہ وہ غزہ  پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، سیدی نے کہا: "اسپین کی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے ہیں، اور ہمارے درمیان اسلحہ کی فروخت اور دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدے موجود ہیں۔ اس لیے ہمارا اتحاد اور تحریک اس تعاون کے خلاف ہے، اور اسپین کی اکثریتی عوام فلسطین کے ساتھ اور نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم نہیں چاہتے کہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدے ہوں یا اسلحہ کی فروخت جاری رہے۔ ہم یہ معاہدے منسوخ کر سکتے ہیں، لیکن جو دباؤ ہم ڈال رہے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔ اسپین ابتدا سے فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے، لیکن دیگر یورپی حکومتوں کے مقابلے میں ہمیں اپنے اقدامات پر فخر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل امریکی مدد سے حکومتوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور میں تمام فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ تنہا نہیں ہیں، اور اسپین کی حکومت، خصوصاً بائیں بازو کی جماعتیں، ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔"

سیدی نے کہاکہ "ابتداء سے ہی ہم جانتے تھے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، اور ہم نے اسے اسی نام سے پکارا۔ ہم مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں اور یورپی یونین کو اس بات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ مزید یکجہتی دکھائے، جو عالمی عدالت انصاف میں کوششیں کر رہی ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "یورپی یونین کے اندر ہم اسرائیل کے ساتھ اتنے قریب نہیں ہیں جتنا امریکہ ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین اسرائیل کو بڑے یورپی ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہ دے، اور اگر ہم اس کے ساتھ تجارت بند کر دیں تو یہ بھی دباؤ ڈالنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہوگا۔"

undefined-new

فلسطین کے لئے ملائیشیائی پارلیمانی کاکس کی حکومت کو سفارشات پیش...

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ایسا قانون بنائے جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات یا لین دین پر پابندی کو واضح کرے، اور یہ یقین دہانی کرائے کہ سرکاری کمپنیاں اور ان کی ذیلی ادار...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ نے فلسطین کے لئے آزاد پارلیمنٹرینز کو متحد کرنے میں کامیابی حاصل ک...

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کےصدر جناب حمید بن عبداللہ الاحمر نے یقین دہانی کرائی کہ لیگ نے اپنے قیام کے دس سال کے دوران فلسطینی مقصد کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں می...

مزید پڑھیں

undefined-new

لیگ کے صدر نے غزہ پر جنگ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا او...

مسٹرالاحمر نے عرب و اسلامی امت اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو دو سے تین سال کی مدت میں حقیقت میں تبدیل کریں تاکہ اسرائیلی قبضے کا...

مزید پڑھیں