ترتیبات
ستمبر 17, 2025کولمبیا کی پارلیمان نے ریاست فلسطین کے ساتھ پارلیمانی دوستی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی
ریپبلک آف کولمبیا کے سینیٹ نے ایک باضابطہ قرارداد کے تحت ریاست فلسطین کے ساتھ پارلیمانی دوستی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ قرارداد نمبر 456 کے تحت 14 جولائی 2025 کو جاری کی گئی، جو لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن، سینیٹر کلارا لوپیز اوبریگون کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یہ قرارداد، جس پر سینیٹ کے صدر سینیٹر ایفریں خوسے سیپیڈا سارابیا اور ان کے دو نائبین نے دستخط کیے، میں کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی کا قیام کولمبیا کی پارلیمان کی طرف سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور دوست پارلیمانوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر ان مشترکہ چیلنجوں کے پیش نظر جن کا ممالک کو عوامی پالیسیوں اور انسانی حقوق کے میدان میں سامنا ہے۔
یہ نئی دوستی کمیٹی فلسطینی فریق کے ساتھ رابطے اور تعاون کی ذمے دار ہو گی، جس کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا، قانون سازی کے تجربات کا تبادلہ کرنا اور امن و انصاف کے قیام کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔اس کمیٹی میں سینیٹ کے 15 ارکان شامل ہوں گے، اور سینیٹر کلارا ایوجینیا لوپیز اوبریگون اس کی سربراہ اور کوآرڈینیٹر مقرر کی گئی ہیں۔
قرارداد میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ کمیٹی کو سینیٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی، اور وزارت خارجہ اور بوگوٹا میں فلسطینی سفارت خانے کو اس کمیٹی کے قیام کے بارے میں باضابطہ طور پر اطلاع دے دی گئی ہے۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین دنیا بھر کی پارلیمانی تنظیموں اور ممالک کی پارلیمانوں میں فلسطین کی موجودگی کو بڑھانے، فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور ان کے ان جائز حقوق کے دفاع کے لئے سرگرم عمل ہے جو بین الاقوامی قانون کی رو سے تسلیم شدہ ہیں۔
سینیٹ کی صدارت کو بھیجے گئے ایک سرکاری خط میں، سینیٹر لوپیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس اقدام پر تمام شریک ارکان کا اتفاق ہے اور اس کا مقصد ” خاص طور پر موجودہ چیلنجوں کے تناظر میں، فلسطینی عوام کے ساتھ پارلیمانی یکجہتی کے پل تعمیر کرنا اور ان کے جائز مقدمات کا دفاع کرنا ہے۔“
لیگ نے باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو کے لئے لاطینی فلسطینی فورم کے وفد س...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹرمیں لاطینی فلسطینی فورم کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی اور میڈیا شعبے کے سر...
مزید پڑھیں
ارکان پارلیمان نے فلسطین میں نسلی صفائے کے خلاف قانون سازی اور سفارتی ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے بین الاقوامی اسلامی فورم برائے ارکان پارلیمان کے اشتراک سے ”نسلی صفائے کے دور میں فلسطین کے ساتھ پارلیمانی یکجہتی“ عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس س...
مزید پڑھیں
لیگ نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے وفد کا استقبال...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ترک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (AKP) کی انسانی حقوق کمیٹی کے ایک وفد کا استقبال کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے استنبول میں نائب چی...
مزید پڑھیں





