پریس ریلیز
مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی 54 ویں سالگرہ : لیگ نے خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے
مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی 54 ویں برسی کے موقع پر لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے تحفظ کی عدم موجودگی اور اسرائیلی قبضے و آباد کار گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنانے کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں اور خطرناک یہودی سازی کی منصوبہ بندی، جنہیں انتہا پسند قابض حکومت کی نگرانی اور مکمل حمایت حاصل ہے، کے مدنظر خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے۔
لیگ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ قبضے کے ساتھ معمول پر آنے والے معاہدوں اور اسرائیل کی ’فیٹ اکمپلی پالیسی‘ کے نتیجے میں اردن کے کردار کے خاتمے نے اخلاقی طور پر "مندر" قائم کرنے اور "سرخ گائے" کے ساتھ تزکیہ کی رسم کی تیاری کرنے کے علاوہ، دخل اندازی کی مہموں کے بے مثال اضافے اور اس کے اندر مکمل بائبلی عبادات و جانوروں کی قربانیاں مسلط کرنے کی کوششوں نے مسجد اقصیٰ کو پہلے سے کہیں زیادہ کمزور بنا دیا ہے۔
54 سال قبل مسجد کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے برعکس، جس کے دوران قابض حکومت نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس واقعے کا ذمہ دار آباد کار ذہنی طور پر بیمار تھے اور اس نے اس فعل سے انکار کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اب مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو اسرائیلی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے، کیونکہ انتہا پسند قابض حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر حملے کے منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
لیگ عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صرف بیان بازی کرنے کے بجائے ایسے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے دباؤ ڈالے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہوں اور قابض اسرائیل کو اقصیٰ اور بیت المقدس پر اپنی جارحیت سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرے۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس
پیر، 21 اگست 2023
Copyright ©2024