لیگ نے جنین میں قابض اسرائیل کے جرم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

لیگ نے جنین میں قابض اسرائیل کے جرم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

پریس ریلیز

لیگ نے جنین میں قابض اسرائیل کے جرم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے وحشیانہ اسرائیلی جارحیت اور گھناؤنے جرم کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

لیگ نے دنیا کی پارلیمانوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اس جارحیت کو روکنے کے لئے فوری اقدام کریں اور انہیں بار بار ہونے والے حملوں سے بچائیں، جو بین الاقوامی و انسانی قانون کی خلاف ورزی اور قابض طاقت کے طور پر اسرائیل کی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

لیگ غیر قانونی طور پر قابض اسرائیل کو اس کے جرائم کے لئے بین الاقوامی فورمز پر جوابدہ ٹھہرانے اور خطے میں تشدد کے ایک منبع کے طور پر اسے جلد از جلد ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے، اور ساتھ ہی اس خاموشی کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، جو اسے بالواسطہ طور پر فلسطینی عوام کے خلاف ان کے آبائی وطن اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف حملے جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس

منگل، 04 جولائی 2023

آپ کے لیے

لیگ جنین میں قتل عام کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کہ وہ اسرائیلی جرائم پر اپنی خاموشی توڑیں

لیگ جنین میں قتل عام کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کہ وہ اسرائیلی جرائم پر اپنی خاموشی توڑیں

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کئے جانے والے گھناؤنے جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لیگ قابضین کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں و قوانین کو نظر... مزید پڑھیں