نکبہ کے 75 سال : لیگ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرانے کا کیا مطالبہ

نکبہ کے 75 سال : لیگ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرانے کا کیا مطالبہ

پریس ریلیز

نکبہ کے 75 سال : لیگ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے

 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ فلسطینی نکبہ کی 75 ویں سالگرہ فلسطینی عوام کے خلاف کی جانے والی سب سے بڑی نسلی صفائی کو ذہن میں لاتی ہے، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی اور دنیا میں مہاجرین کا سب سے طویل ترین بحران پیدا ہوا۔

لیگ اس بات پر زور دیتی ہے کہ فلسطینی نکبہ یہودیوں اور آبادکاری کے قبضے، زمین کی چوری اور فلسطینی عوام کے خلاف تشدد کے استعمال کے ذریعے آج تک جاری ہے، جو باقی دنیا سے انصاف کے منتظر ہیں۔

لیگ اس سالگرہ کے موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس جاری مصائب کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، فلسطینی عوام سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کریں، جن میں سب سے اہم ان کا حق خود ارادیت اور ان کی آزاد ریاست کا قیام ہے۔ 

غورطلب رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 181 اور قرارداد 194، جو واپسی اور معاوضے کے حق کی ضمانت دیتی ہے، اور بشمول نسل پرستی کے جرم، اسرائیلی قبضے کے خلاف اس کے ہرجرائم کے لئے قانونی چارہ جوئی کی بات کرتی ہے، جس کی کئی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے تصدیق کی ہے۔

 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس

پیر، مئی 15، 2023

 

 

آپ کے لیے

لیگ نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے G20 سمٹ کی کال کا خیر مقدم کیا

لیگ نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے G20 سمٹ کی کال کا خیر مقدم کیا

پریس ریلیز لیگ نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے G20 سمٹ کی کال کا خیر مقدم کیا   لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین نے G20 رہنماؤں کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جامع جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے، جو... مزید پڑھیں