لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا

لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا

پریس ریلیز

لیگ نے خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا 

 

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) قیدی خضر عدنان کی شہادت کے لئے مکمل طور پر اسرائیلی قبضے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کی یہ شہادت جان بوجھ کر کی گئی طبی لاپروائی اور ان کی صحت خراب ہونے کے باوجود مسلسل انتظامی حراست کی پالیسی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

لیگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی انتظامی حراست کی پالیسی کو روکنے کے لئے قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتی ہے، کیونکہ قابض ریاست بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کے مطابق حراست سے متعلق عمومی اصولوں، عدالتی ضمانتوں اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار پر عمل نہیں کرتی۔

لیگ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ پالیسی بنیادی طور پر بین الاقوامی قوانین، اور انسانی حقوق کے اصولوں و معاہدوں کے ساتھ ساتھ 1949ء کے چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ خاص طور پر اس کے آرٹیکل 70 اور 71 پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمے کو منصفانہ سمجھا جائے کہ جس میں ملزم کو اس کی زبان میں واضح فرد جرم سے آگاہ کیا جائے جو وہ سمجھتا ہے، اسے اس کی گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے دفاع کے قابل ہو، جس کا اطلاق قابض ریاست انتظامی قیدیوں پر نہیں کرتا۔

لیگ بین الاقوامی اور پارلیمانی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کی جیلوں میں قیدیوں کو تمام من مانی اقدامات اور غیر انسانی سلوک سے بچانے کے لئے فوری اقدام کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کے جرائم کے لئے قابض اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

 

منگل، 02 مئی 2023

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس 

آپ کے لیے

مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی 54 ویں سالگرہ : لیگ نے خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے

مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی 54 ویں سالگرہ : لیگ نے خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے

پریس ریلیز مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی 54 ویں سالگرہ : لیگ نے خطرناک صورتحال سے خبردار کیا ہے   مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی 54 ویں برسی کے موقع پر لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے تحفظ کی عدم موجودگی اور... مزید پڑھیں