ترتیبات
اپریل 22, 2026لیگ کے وفد کا "اِلکے فاؤنڈیشن "کا دورہ، تحقیقی اور پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے سائنس، ثقافت اور تحقیق کے شعبے میں کام کرنے والی اِلکے (ILKE) فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ یہ دورہ فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے اور تحقیقی کام کو پارلیمانی سفارت کاری سے جوڑنے کی لیگ کی مسلسل کوششوں کا حصہ تھا۔
وفد میں لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مكرم بلعاوی اور شعبۂ میڈیا کے سربراہ انجینئر عمر بوطالب شامل تھے۔ ان کا استقبال الکے فاؤنڈیشن کے چیئرمین احمد سعید اونر نے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کا مقصد تحقیقی اور علمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی پارلیمانی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا، خصوصاً فلسطینی کاز کی حمایت اور فیصلہ سازی کے حلقوں میں اس کی مؤثر نمائندگی کو بڑھانا تھا۔
دونوں جانب سے اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ سائنسی تحقیق اور تعلیمی مطالعات کو مؤثر پالیسی دستاویزات میں کیسے تبدیل کیا جائے۔ ایسی دستاویزات پارلیمنٹیرینز کے لئے ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہیں، تاکہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں اپنے مؤقف اور اقدامات کو مضبوط بنیادوں پر پیش کر سکیں۔ اس سے فلسطینی حقوق کے حق میں سیاسی اور قانونی مؤقف کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں لیگ کی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات کے ساتھ ساتھ اِلکے فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقل رابطے کے ذرائع قائم کئے جائیں اور ادارہ جاتی و میڈیا کے شعبوں میں ایسے اوزار تیار کئے جائیں جو موجودہ چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔
دورے کے اختتام پر دونوں جانب سے اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ باہمی تعاون کو باضابطہ اور مستقل شکل دی جائے، اور مشترکہ منصوبے و پروگرام شروع کئے جائیں۔ ان کوششوں کا مقصدخصوصی کام کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کے لئے جاری بین الاقوامی کوششوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
باکو میں لیگ کی عرب، اسلامی اور افریقی پارلیمانی وفود سے اہم دو طرفہ م...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے وفد نے، جس کی سربراہی جناب حمید بن عبداللہ الاحمر کر رہے تھے، مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے سربراہان اور نمائندوں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔...
مزید پڑھیں
لیگ کے صدر کی اردن میں سینیٹ، ایوان نمائندگان اور پارلیمانی فلسطین کمی...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے صدر، حمید بن عبداللہ الاحمرنے اردن کے دارالحکومت عمان میں کئی سرکاری ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اردنی سینیٹ کے صدر فيصل الفايز، ایوان نمائندگان کے اسپیک...
مزید پڑھیں
لیگ کے سیکریٹری جنرل کی استنبول میں ترکیہ میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری ...
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے سیکریٹری جنرل، محمد مکرم بلعاوی نے استنبول میں منعقد ہونے والی "ترکی میں مقیم فلسطینیوں کی تیسری کانفرنس" میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس فلسطینی نکبہ کی 78ویں برس...
مزید پڑھیں