نیپال میں ارکان پارلیمنٹ کا حکومت سے غزہ میں نسل کشی پر واضح موقف اپنانے کا مطالبہ

نیپال میں ارکان پارلیمنٹ کا حکومت سے غزہ میں نسل کشی پر واضح موقف اپنانے کا مطالبہ

نیپال میں سیاسی جماعتوں اور سول تنظیموں کے ارکان نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے غیر جانبداری کی پالیسی ترک کر کے انسانی حقوق اور منصفانہ امن کی حمایت میں واضح موقف اختیار کریں۔

وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران پارلیمانی ارکان نے غزہ پٹی میں اسرائیلی قبضے کی جانب سے کئے جانے والے قتل عام کے ردعمل میں اسرائیل میں کام کرنے والے ہزاروں نیپالی کارکنوں کی واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا کہ نیپال عالمی امن اور انصاف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر جانبداری کا مطلب ناانصافی کو نظر انداز کرنا نہیں ہے۔

میٹنگ کے موقع پر ماؤسٹ سینٹر کے سکریٹری جنرل دیو پرساد گرونگ، راشٹریہ جن مورچہ لیڈر درگا پاوڈیل، سی پی این (یونیفائیڈ سوشلسٹ) کے سکریٹری شیر بہادر کنور، ریبولوشنری کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر سی پی گجوریل، جنتا سماج وادی پارٹی نیپال کے خارجہ امور کے محکمہ کے سربراہ ارجن تھاپا، پروگریسو ٹرانسفارمیشن موومنٹ کے کارکن شیام شریشٹھ اور دیگر موجود تھے۔

آپ کے لیے

جنین میں جاری اسرائیلی کارروائی پر اقوام متحدہ فکرمند

جنین میں جاری اسرائیلی کارروائی پر اقوام متحدہ فکرمند

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جینن کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جہاں اسرائیل کے فضائی حملوں میں گنجان آباد مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا... مزید پڑھیں