’حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے‘: نعمان قرتولموش

’حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے‘: نعمان قرتولموش

ترک پارلیمنٹ کے صدر پروفیسر نعمان قرتولموش نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک وہ اپنی آزاد اور مکمل خودمختار ریاست قائم نہیں کر لیتے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، قرتولموش نے مزید کہا کہ ترکیہ نے عالمی رائے عامہ کے لیے ایک نازک وقت اور اعلیٰ سطح پر صدر رجب طیب ایردوان کے ذریعے کہا ہے، ’’ہمارے لیے حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ آزادی کے لیے لڑنے والی تحریک ہے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اپنے دھڑوں کے درمیان تفریق کے بغیر پورے فلسطینی عوام سے مخاطب ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس کا سیاسی مکالمہ مجموعی طور پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی اس کے سیاسی دھڑوں کے درمیان تفریق ہے۔

آپ کے لیے

مقبوضہ ویسٹ بینک میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : ٹور وینز لینڈ

مقبوضہ ویسٹ بینک میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : ٹور وینز لینڈ

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار ٹور وینز لینڈ نے جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں بتایا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے – ویسٹ بینک میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا تشدد بے قابو ہو رہا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین دونوں کے... مزید پڑھیں