اسرائیلی بنیاد پرست گروپوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر ترکیہ نے کی مذمت

اسرائیلی بنیاد پرست گروپوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر ترکیہ نے کی مذمت

سینکڑوں بنیاد پرست اسرائیلیوں بشمول وزراء کی طرف سے پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر چھاپے کی جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بے حرمتی کی یہ حرکت القدس کی تاریخی حیثیت کے خلاف  ورزی ہے اور یہ ہمارے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس اشتعال انگیز کارروائی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ اسرائیلی فریق امن کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عالمی برادری کو غزہ پر اسرائیلی قبضے کی طرف سے کی جانے والی بربریت کو روکنے اور ہمارے پورے خطے کے استحکام کو نشانہ بنانے والے ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔"

آپ کے لیے

فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ میں ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ "فلسطین کا ترک عوام کے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے۔ ترکیہ ہمیشہ سے فلسطینی عوام... مزید پڑھیں