اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کیا فلسطینی ریاست کی حمایت

’اسپین جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔‘

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کیا فلسطینی ریاست کی حمایت

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اسپین جولائی تک فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سانچیز نے یہ باتیں اردن جاتے ہوئے اپنے طیارے میں صحافیوں سے با ت چیت کے دوران کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں  عنقریب فلسطین کی مستقل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں بحث کا آغاز ہونا چاہیئے۔‘

سانچیز نے کہا کہ  آئرلینڈ ،مالٹا اور سلووینیا کے وزرائے اعظموں کے ساتھ موسم گرما سے قبل ایک  سازگار ماحول میں  فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا جا سکتا ہے، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ہماری حکومت  وزرا کابینہ میں فیصلہ کرے گی جسے بعد میں  منظوری کےلیے پارلیمان میں یپش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ’انہیں یقین ہے کہ یورپی یونین کے کئی رکن ممالک ایک ہی موقف اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔‘

آپ کے لیے

اسرائیلی عدالتوں نے سال 2022 میں فلسطینی بچوں کے خلاف گھروں میں نظربندی کے 600 احکامات جاری کئے

اسرائیلی عدالتوں نے سال 2022 میں فلسطینی بچوں کے خلاف گھروں میں نظربندی کے 600 احکامات جاری کئے

فلسطین کے ادارہ برائے امور اسیران نے منگل کو بتایا کہ سال 2022 میں اسرائیلی عدالتوں نے 600 سے زائد فلسطینی بچوں کو گھروں میں نظر بند رکھا۔ ادارہ برائے امور اسیران کی رپورٹ کے مطابق، ’اسرائیلی قانون 14 سال سے کم عمر بچوں کو... مزید پڑھیں