پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹر کا او آئی سی سے اسرائیل نواز ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ملک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور غزہ پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کریں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں مشتاق خان نے او آئی سی سے فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے ایک مسلح فورس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی آزادی کی حمایت کے لئے فنڈ ریزنگ باڈی کے قیام کے ساتھ ساتھ پانی، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے ایک انسانی راہداری کے قیام پر بھی زور دیا۔

مشتاق خان نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کی جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے 18 اکتوبر 2023 کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ان مطالبات کو پیش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آپ کے لیے

2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی جنونیوں کی تقریباً 50,000 خلاف ورزیاں

2022 میں مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے خلاف خلاف ورزیوں کی تعداد 48,238 کی غیر معمولی بلندی پر پہنچ گئی۔ مسجد کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار اسلامی وقف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عزام خطیب نے کہا کہ یہودی جنونیوں نے مسلمانوں... مزید پڑھیں