عالمی برادری سے جمہوریہ الجزائر کی اپیل : فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروائیں

عالمی برادری سے جمہوریہ الجزائر کی اپیل : فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروائیں

جمہوریہ الجزائر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم جلد از جلد بند کروائیں۔

غور طلب رہے کہ کل سوموار کو ایک پریس بیان میں، جمہوریہ الجزائر نے ان اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے، جو فلسطینی عوام اور ان کے جائز، ناقابل منتقلی حقوق پر منظم اسرائیلی حملوں کا حصہ ہیں۔

بیان میں الجزائر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی ہٹ دھرمی اور ان کے خلاف جاری وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جلد از جلد بند کرائیں اور فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں۔

الجزائر نے فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے تمام جائز حقوق کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر کا فلسطینی قوم کے حقوق بالخصوص حق خود اردایت، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ کے لیے

کینیڈین پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تجویز کی منظوری دی

کینیڈین پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تجویز کی منظوری دی

کینیڈین پارلیمنٹ نے منگل کو ایک غیر پابند تجویز کی منظوری دی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "دو ریاستی حل کے حصے کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام" کے لئے اقدامات کرے۔ بحث کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن نیو... مزید پڑھیں