اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر بولا دھاوا

اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر بولا دھاوا

پولیس کی سخت حفاظت کے ساتھ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ 

ایک خبر کے مطابق، انتہائی دائیں بازو کے ربی یہودا گلِک کی قیادت میں صیہونی آباد کار گروپوں کی شکل میں اس کے مغریبہ گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے اور پولیس کی حفاظت میں اس کے صحنوں کا دورہ کیا۔ ان میں سے چند ایک نے مسجد کے مشرقی حصے میں اپنی تلمودی عبادتیں بھی کیں۔

دریں اثناء اسرائیلی قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور دروازوں پر مسلمان نمازیوں کی نقل و حرکت اور داخلے پر پابندی لگا دی۔ وہیں ایک خاتون کارکن نفیسہ خوایس کو اسرائیلی پولیس نے آج علی الصبح اولڈ سٹی سے حراست میں لیا ہے۔

غورطلب رہے کہ پچھلے ہفتے، انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنی تہوار پوریم کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر وہاں مذہبی رسومات ادا کریں۔ تب اس اپیل پر فلسطین کی وزارت خارجہ نے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کے لیے

انتہا پسند ایتمار بن گویر کا سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

انتہا پسند ایتمار بن گویر کا سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بن گویر نے آج مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا۔ بن گویر آج صبح البراق اسکوائر پر اسرائیلی قابض پولیس کی سخت سکیورٹی حفاظت میں پہنچے تھے۔ یہ دورہ اس ملاقات کے بعد کیا گیا ہے... مزید پڑھیں