اقوام متحدہ کے ادارے کی فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 1.6 بلین ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارے کی فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 1.6 بلین ڈالر کی اپیل

فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ نے اس سال اپنی بنیادی کارروائیوں کے لئے 1.6 ارب ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

'یو این آر ڈبلیو اے' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ وہ عالمگیر بحرانوں کے علاوہ انتہائی درجے کی غربت اور بیروزگاری سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کے مطابق، اس وقت بیشتر فلسطینی پناہ گزین خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں بہت سے انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں، جس میں 'یو این آر ڈبلیو اے' کی جانب سے دی جانے والی نقد رقم اور خوراک بھی شامل ہے۔

فلپ لازارینی نے حال میں شام، اردن، لبنان اور مقبوضہ فلطسینی علاقے کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے پایا کہ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت روز بروز بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''اس دورے میں مجھے ناقابل بیان تکالیف اور مایوسی کا براہ راست تجربہ ہوا۔''

کمشنر جنرل نے بتایا کہ شام میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی مایوس کن صورتحال غزہ اور لبنان میں بھی دکھائی دیتی ہے، جہاں ان میں ہر 10 میں سے نو افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ''بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ وہ صرف باوقار زندگی چاہتے ہیں اور یہ کوئی بڑی مانگ نہیں ہے۔''

غور طلب رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں بھی 'یو این آر ڈبلیو اے' نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لئے 1.6 ارب ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کی تھی۔ اب کمشنر جنرل فلپ لازارینی ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ 'یو این آر ڈبلیو اے' کو سال 2022 میں کتنی رقم ملی۔ کیونکہ فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ اس ایجنسی نے سال 2023 کا آغاز سات کروڑ ڈالر کے نقصان کے ساتھ کیا ہے۔

آپ کے لیے

یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین نے کیا اپنی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد

یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹرینز فار فلسطین نے کیا اپنی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد

آج  11 اپریل کو انا پولیٹووسکاجا روم میں یورپین نیٹ ورک آف پارلیمنٹیرینز فار فلسطین کی پہلی عوامی پریس کانفرنس، لیگ کے یورپی صدر مشیل پیراس اور فرانسیسی قومی اسمبلی کے اعزازی ایم پی جین کلاڈ لیفورٹ کی کوششوں کے نتیجے... مزید پڑھیں