اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کی اسپانسرشپ پر پوما کمپنی کے خلاف برطانیہ میں مظاہرہ

اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کی اسپانسرشپ پر پوما کمپنی کے خلاف برطانیہ میں مظاہرہ

اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کی اسپانسرشپ پر پوما کمپنی کے خلاف ہفتے کے روز انگلینڈ کے مانچسٹر شہر اور دیگر 17 مقامات پر پوما کا سامان بیچنے والے اسپورٹس اسٹور کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ 

یہ مظاہرہ 'پیلسٹائن سولیڈیریٹی کیمپین' کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ 'پیلسٹائن سولیڈیریٹی کیمپین' کا کہنا ہے کہ ’پچھلے سال ہم نے #NoRestForPuma کا وعدہ کیا تھا، جب تک کہ یہ اسرائیلی نسل پرستی میں ملوث ہونے کو ختم نہیں کرتا۔ اس کے خلاف ہماری مخالفت جاری رہے گی۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پوما ہمارے عالمی مہم کے دباؤ کو اب محسوس کر رہی ہے۔ برطانیہ کے کئی فٹ بال کلبوں نے پوما سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔‘ 

بتا دیں کہ 200 سے زائد فلسطینی فٹ بال کلبوں نے پوما پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اسپانسر شپ کو ختم کرے، جس میں غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں میں کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

آپ کے لیے

اقوام متحدہ کے ادارے کی فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 1.6 بلین ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارے کی فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 1.6 بلین ڈالر کی اپیل

فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ نے اس سال اپنی بنیادی کارروائیوں کے لئے 1.6 ارب ڈالر مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ 'یو این آر ڈبلیو اے' کے کمشنر جنرل... مزید پڑھیں