292 اسرائیلی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے

292 اسرائیلی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے

گزشتہ اتوار کو 292 اسرائیلی انتہا پسند آباد کار اسرائیلی پولیس کی بھاری حفاظت میں مقبوضہ شہر یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھس آئے۔

مسجد کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار اسلامی وقف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہودی طلباء سمیت آباد کاروں نے باب المغریبہ کے راستے مقدس اسلامی مقام پر آکر اس کے احاطے میں اپنی تلمودی رسم ادا کی۔

اسلامی وقف ڈیپارٹمنٹ نے بارہا مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی موجودگی کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازی اور محافظ اسرائیلی پولیس کی موجودگی اور اسلامی مقدس مقام کی سیر کرنے والے آباد کاروں کی موجودگی سے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

غورطلب رہے کہ سال 2003 سے اسرائیلی قابض حکام جمعہ کو چھوڑ کر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر آباد کاروں کو کمپاؤنڈ میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

اسرائیل نے 1967 میں چھ روزہ جنگ کے دوران مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا، جہاں مسجد اقصیٰ واقع ہے، اس اقدام کو عالمی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

آپ کے لیے

اقوام متحدہ سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی مسئلے کے پرامن حل، اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق شعبے کی افادیت اور اسرائیل پر شام کے علاقے میں گولان پر طویل عرصے سے قبضے کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے... مزید پڑھیں