فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے پر فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے پر فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے ذریعے اتوار کی صبح ویسٹ بینک کے الگ الگ علاقوں میں فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جیت کا جشن منانے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر ہے۔   

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے برزیت سے سابق اسیر ادھم ابو عرقوب اور برزیت یونیورسٹی کے طالب علم ضیا صبح کو گرفتار کیا۔ سابق اسیر نبیل ابو شادوف اور ان کے بھائی طارق کو جنین کے جنوب مغرب میں واقع برقین قصبے میں ان کے گھروں پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ وہیں دو نوجوانوں ناہد حمارشہ اور علی بعجاوی کو بھی جنین کے قصبے یعبد سے گرفتار کیا گیا۔

غور طلب رہے کہ قطر ورلڈ کپ میں مراکش کی قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا جشن منانے کے لئے فلسطینی شہری باب العامود کے علاقے میں جمع تھے، جہاں ان پر قابض اسرائیلی پولیس اور اس کی گھڑ سوار ٹیم نے نہ صرف حملہ کیا، بلکہ ان کے ساتھ تشدد اور مارپیٹ بھی کی گئی۔ وہیں بیت المقدس کے دمشق گیٹ پلازہ پر مراکش کی جیت کا جشن منا رہے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فورسز نے لاٹھی چارج کیا۔

آپ کے لیے

اسرائیلی بنیاد پرست گروپوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر ترکیہ نے کی مذمت

اسرائیلی بنیاد پرست گروپوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر ترکیہ نے کی مذمت

سینکڑوں بنیاد پرست اسرائیلیوں بشمول وزراء کی طرف سے پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر چھاپے کی جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بے حرمتی... مزید پڑھیں