فلسطین آئی سی سی کے اجلاس میں کرے گا شرکت

فلسطین آئی سی سی کے اجلاس میں کرے گا شرکت

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطین انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی ریاستی جماعتوں کی اجلاس میں شرکت کرے گا، جو پیر کو نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں منعقد ہو رہا ہے۔

انہوں نے سرکاری ریڈیو اسٹیشن وائس آف فلسطین کو بتایا کہ وہ آئی سی سی کے اس اجلاس میں تقریر کے ساتھ ساتھ دیگر حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ ویسٹ بینک، غزہ اور مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں پر بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اجلاس کے موقع پر آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان سے ملاقات کریں گے تاکہ اسرائیلی فوج اور آبادکار گروپوں کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی جا سکے۔

المالکی نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی وفد آئی سی سی سے ان وجوہات کے بارے میں پوچھے گا "جو اب تک انہیں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف کئے جانے والے جرائم کی سرکاری تحقیقات شروع کرنے سے روکتی رہی ہیں۔"

غور طلب رہے کہ گزشتہ نومبر مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے فلسطینی قرارداد کا ایک مسودہ منظور کیا تھا، جس میں اسرائیلی بدعنوانی کے بارے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے قانونی مشاورتی رائے کی درخواست کی گئی۔ بتا دیں کہ اس قرارداد کے مسودے پر 15 دسمبر کو ووٹنگ متوقع ہے۔

آپ کے لیے

فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ میں ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ "فلسطین کا ترک عوام کے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے۔ ترکیہ ہمیشہ سے فلسطینی عوام... مزید پڑھیں