فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی کاز کے لئے ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی : وزیر فاتح دونمیز

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ میں ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ "فلسطین کا ترک عوام کے دلوں میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے۔ ترکیہ ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد میں اس کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور خلوص دل سے ہر پلیٹ فارم اور ہر موقع پر اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ہماری حمایت آگے بھی جاری رہے گی۔"

فاتح دونمیز انقرہ میں فلسطینی سفارتخانے کے زیر اہتمام ’فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن‘ کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ 

وزیر دونمیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ "فلسطین کے لئے یہ ہماری انتہائی مخلصانہ خواہش ہے کہ وہ عالمی برادری کے ایک خود مختار اور مساوی رکن کے طور پر وہ مقام حاصل کرے، جس کا وہ حقدار ہے۔ ہم اس سمت میں ہر طرح سے اپنی حمایت اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 سے پہلے کی طے شدہ سرحدوں کے اندر ایک آزاد، خود مختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام پورے خطے کی سلامتی، امن اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔

وزیر دونمیز نے یہ بھی کہا کہ یروشلم کی تاریخی، قانونی اور جمہوری حیثیت کو تبدیل کرنے اور اسے ختم کرنے کی کوششوں کو ہر حال میں روکنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ کے لیے

خصوصی پوسٹ کے قیام کے ساتھ بائیڈن کی امریکہ فلسطین تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش

خصوصی پوسٹ کے قیام کے ساتھ بائیڈن کی امریکہ فلسطین تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت فلسطینی امور کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔  Axios کی ایک خبر کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن... مزید پڑھیں