ترکیہ کے صدر ایردوان کی طرف سے فلسطینی عوام کے لئے تعزیت کا پیغام

ترکیہ کے صدر ایردوان کی طرف سے فلسطینی عوام کے لئے تعزیت کا پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا، جس میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں سمیت 21 فلسطینی بہن بھائیوں کی وفات پر ہمیں دِلی افسوس ہوا ہے۔ میں، اس افسوسناک واقعے میں وفات پانے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت  کا امیدوار، سوگوار کنبوں کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کا متمنی ہوں۔ میں برادر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔‘

بتادیں کہ گزشتہ جمعرات کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں آگ لگی، جہاں رہائشی ایک پارٹی میں شریک تھے۔ جبالیہ اس علاقے کے آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے، جو 2.3 ملین لوگوں کا گھر ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آبادی والے مقامات میں سے ایک ہے۔

آپ کے لیے

اسرائیلی پارلیمان میں فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور

اسرائیلی پارلیمان میں فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور

اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے بدھ کے روز فلسطینی اتھارٹی سے مالی امداد حاصل کرنے والے قیدیوں سے شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق، 120 نشستوں والی کنیسٹ میں 71 ارکان نے بل... مزید پڑھیں