90 فیصد فلسطینی پناہ گزین گزار رہے ہیں غربت کی زندگی : یو این آر ڈبلیو اے

90 فیصد فلسطینی پناہ گزین گزار رہے ہیں غربت کی زندگی : یو این آر ڈبلیو اے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے بنی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے مطابق شام اور لبنان میں تقریباً 90 فیصد فلسطینی پناہ گزین غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اردن کے دارالحکومت عمان میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت غربت کی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان میں زیادہ تر غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں۔" لازارینی کے مطابق 40 فیصد طلباء "ہر صبح ناشتہ نہیں کر سکتے۔"

جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ "یو این آر ڈبلیو اے کو فوری طور پر 50 سے 80 ملین ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس سال کے اختتام تک اسکولوں، صحت کے مراکز اور دیگر بنیادی خدمات کو جاری رکھنے کے قابل ہو۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کو "ڈیجیٹل ٹرانسفورمینشن اور ختم ہونے والے اثاثوں کی حمایت کے لئے 200 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔"

 

آپ کے لیے

رمضان کے پہلے دن اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا کیا مطالبہ

رمضان کے پہلے دن اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا کیا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ جنگ کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان میں لڑائی بند کر دیں اور انسانی امداد کی فوری اور بڑے پیمانے پر فراہمی یقینی بنانے کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ سیکرٹری... مزید پڑھیں