لیگ کے ڈائریکٹر جنرل نے عراقی پارلیمنٹ کے اس قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کو جرم قرار دیتی ہے

لیگ کے ڈائریکٹر جنرل نے عراقی پارلیمنٹ کے اس قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کو جرم قرار دیتی ہے

۱۲ مئی ۲۰۲۲، بروز جمعرات کو لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی نے عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔

ڈاکٹر بلاوی نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قانون کا مسودہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عرب و اسلامی عوام اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں کے حقیقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، جو عرب پارلیمنٹ اور دنیا بھر کی آزاد پارلیمنٹ کے لیے ضروری ہے۔ بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کے تحت دنیا بھر کے پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سےاسرائیل کے خلاف اسی طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ اس طرح کے مؤقف سے سرکاری، بین الاقوامی اور پارلیمانی اداروں پر قبضے کے حملوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے میں مدد ملے گی۔

غور طلب رہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرنا ایک جرم ہے۔ قانون کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، رکن پارلیمنٹ، تاجر یا عام شہری اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

آپ کے لیے

لیگ کے ڈائریکٹر جنرل نے عراقی پارلیمنٹ کے اس قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کو جرم قرار دیتی ہے

لیگ کے ڈائریکٹر جنرل نے عراقی پارلیمنٹ کے اس قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے، جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کو جرم قرار دیتی ہے

۱۲ مئی ۲۰۲۲، بروز جمعرات کو لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی نے عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر... مزید پڑھیں