لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مسئلہ فلسطین اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس کا انعقاد

لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مسئلہ فلسطین اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس  کا انعقاد

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں اس نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت ،  بین الاقوامی پارلیمانی یکجہتی،  جبری نقل مکانی کی منصوبہ بندی اور فلسطینی کاز میں پیش رفت سے متعلق کئی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے لیگ کے سربراہ شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور ان کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب الاحمر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کو لیگ واضح طور پر مسترد کرتا ہے،  چاہے وہ "ٹرمپ منصوبہ" کے ذریعے غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کی کوشش ہو یا جبری نقل مکانی اور آبادکاری کی پالیسیوں کے ذریعے  یہ کوشش کی جارہی ہو۔

اس ورچوئل میٹنگ میں غزہ کی صورتحال اور نسل کشی کی جنگ کے اثرات پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ مغربی کنارے میں کیمپوں پر بار بار ہونے والے حملوں پر بھی  روشنی ڈالی گئی۔

میٹنگ  میں گزشتہ اجلاس کے نتائج، لیگ کی تازہ ترین سرگرمیوں اور قومی جدوجہد میں خواتین و نوجوانوں کے کردار اور حمایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے دورے کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی،  اور مختلف عالمی پارلیمنٹوں کے دوروں کی تجاویز پیش کی گئیں، ساتھ ہی لیگ کے آئندہ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کے لیے

لیگ الجزائر میں منعقدہ عرب پارلیمانی یونین کی 36ویں کانفرنس کے کام میں لیا حصہ

لیگ الجزائر میں منعقدہ عرب پارلیمانی یونین کی 36ویں کانفرنس کے کام میں لیا حصہ

26 اور 27 مئی، 2024 کو الجزائر میں منعقدہ عرب پارلیمانی یونین کی 36 ویں کانفرنس کی کارروائی میں لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس اینڈ فلسطین کے ایک وفد نے شرکت کی۔ لیگ کے نائب صدر ڈاکٹر احمد خرشی کی سربراہی میں وفد میں لیگ کے... مزید پڑھیں