لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے صدر شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے اتوار کے روز "البناء الوطنی" تحریک کی دوسری کانفرنس میں شرکت کے موقع پر انٹر پارلیمنٹری یونین میں جمہوریہ الجزائر کے نمائندہ و ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد خرشی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں الاحمر نے رکن پارلیمنٹ احمد خرشی کے ساتھ انٹر پارلیمنٹری یونین میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے لیگ اور الجزائر کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان کوششوں اور یونین میں لیگ کی رکنیت کی فائل کی حمایت کے علاوہ الجزائر میں لیگ کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر تبادلہ خیال کیا۔
لیگ کے صدر جمعہ کو جمہوریہ الجزائر میں سرکاری دعوت پر "البناء الوطنی" تحریک کی دوسری کانفرنس کے کام میں حصہ لینے کے لئے پہنچے ہیں۔
Copyright ©2024