لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے سربراہ شیخ حمید بن عبداللہ الاحمر نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نمازیوں پر اسرائیلی قبضے کے حملے اور مسجد اقصیٰ میں خلوت کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔
الاحمر نے لیگ کے زیر اہتمام "مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے طریقے" کے عنوان پر منعقد آن لائن بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار کے دوران مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنا اور اعتکاف میں بیٹھے مسلمانوں پر وحشیانہ و پرتشدد حملہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات پر حملہ اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یروشلم میں حملے اور قبضے کے منصوبوں کو روکنے کے لئے پارلیمنٹیرین بشمول بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں اور اداروں کو ہر سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنے اختیارات، پلیٹ فارمز اور حکومتوں کے اندر فعال شرکت کرنی چاہیئے تاکہ قابض اسرائیل کو جوابدہ بنایا جا سکے اور حملوں کی تکرار کو روکا جا سکے۔ قابض حکومت کی اس کے جرائم سے حوصلہ شکنی کریں اور جو کچھ مسجد اقصیٰ میں ہو رہا ہے اسے روکیں۔
لیگ کے صدر نے نشاندہی کی کہ یروشلم میں حالیہ پیش رفت انتہائی خطرناک ہے۔ یہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے منصوبے مسلط کرنے اور اسے وقتی و مقامی طور پر طاقت کے ذریعے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں و نمازیوں پر وحشیانہ حملے کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عبادت کی آزادی کی ضمانت دی جاتی ہے، لیکن حالیہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہا پسند قابض حکومت اقوام متحدہ کے اداروں سے اپنی بے حسی ظاہر کرنے اور بین الاقوامی قوانین اور یروشلم کی تاریخی و مذہبی صورتحال کو نظر انداز کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتی۔
Copyright ©2024