لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے لئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (یورپ چیپٹر) کے ایک وفد نے برطانوی شیڈو گورنمنٹ کے وزیر برائے امور خارجہ، برطانوی ہاؤس آف کامنز اور لیبر پارٹی کے رکن ایم پی بامبوس چارالمبوس سے ملاقات کر فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

لیگ کے وفد میں لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے ایک رکن، لیگ کے یورپ چیپٹر کے صدر، اطالوی پارلیمنٹ کے سابق رکن مشیل پیراس اور اطالوی پارلیمنٹ و لیگ کے رکن ڈیوڈ ٹریپیڈی شامل تھے۔

مشیل نے بتایا کہ یہ ملاقات پارلیمنٹیرینز کا ایک مضبوط اور موثر یورپی نیٹ ورک بنانے، فلسطین کی حمایت کرنے اور فلسطینی عوام پر قابض اسرائیل کے حملوں اور فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے بارے میں تمام یورپی پارلیمانوں میں بیداری پیدا کرنے کی تحریکوں کو فروغ دینے کے لئے لیگ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفد نے نمائندہ چارالمبوس کے ساتھ القدس اور فلسطین کے لئے یورپی پارلیمانی نیٹ ورک کی تشکیل کے بارے میں بات چیت کی اور وضاحت کی کہ وفد اس سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹرینز اور برطانوی اداروں کے ساتھ مزید ملاقاتیں کرے گا۔

مشیل نے اشارہ کیا کہ یہ ملاقات ان ملاقاتوں کی پیروی کرتی ہیں جو فروری کے مہینے میں روم میں اطالوی پارلیمانی جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ کے ایک گروپ کے ساتھ اور برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے ساتھ ہوئی تھیں۔

آپ کے لیے

لیگ کے ایک وفد نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین سے کی ملاقات

لیگ کے ایک وفد نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین سے کی ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں ۱ستمبر ۲۰۲۲، بروز جمعرات اردن کے ایوان نمائندگان کی فلسطین کمیٹی کے چیئرمین ایم پی محمد الزہراوی سے ملاقات کی۔ وفد نے... مزید پڑھیں