لیگ نے بحرین میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی کے کام میں لیا حصہ

لیگ نے بحرین میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی جنرل اسمبلی کے کام میں لیا حصہ

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q کے ایک وفد نے مملکت بحرین میں انٹر پارلیمنٹری یونین کی 146ویں جنرل اسمبلی کے کام میں حصہ لیا۔

وفد کی قیادت لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر، لیگ کے نائب صدر و انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ڈاکٹر فادلی زون اور پاکستانی سینیٹ میں دفاع اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین کر رہے تھے۔

دنیا بھر کے 143 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 1,700 سے زائد شرکاء نے "پرامن بقائے باہمی اور جامع معاشروں کا فروغ : عدم برداشت کا مقابلہ" کے عنوان سے منعقد اس اسمبلی کے کام میں حصہ لیا۔

انٹر پارلیمنٹری یونین کثیر القومی سیاسی تنظیموں کا پہلا مستقل سیاسی فورم ہے، اور لوگوں و ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان ہم آہنگی اور تجربات کے تبادلہ اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

آپ کے لیے

اسرائیل کی فوج جدید دور کے فرعون ہیں : ایردوان

اسرائیل کی فوج جدید دور کے فرعون ہیں : ایردوان

"ہم ایسے دنوں سے گزر رہے ہیں جب مسلمان ہونا اور سچائی، انصاف اور اپنے مقدس مقامات کا دفاع کرنا مشکل ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ صہیونی صلیبی ذہنیت سے بیت المقدس کا دفاع کریں۔" اس بات کا اظہار آج جمعہ کے دن استنبول میں لیگ... مزید پڑھیں