لیگ نے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے کے فیصلے کو سراہا

لیگ نے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے کے فیصلے کو سراہا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلعاوی نے جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کی وجہ سے اسرائیلی قبضے کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

ایک پریس بیان میں ڈاکٹر بلعاوی نے کہا کہ دنیا کے تمام آزاد پارلیمانوں کو اس طرح کے فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی قوانین اور فیصلوں پر عمل کرنے پر مجبور کرنے، فلسطینی عوام پر حملے بند کرنے، استعماری پالیسیوں سے دستبردار ہونے اور فلسطینیوں پر مسلط نسل پرستانہ نظام کو ختم کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کی طرف سے تشدد، خونریزی اور فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز کرنے سے رد عمل کی لہر کو ہوا ملے گی اور کسی بھی حل تک پہنچنا ناممکن ہو جائے گا۔

غور طلب رہے کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی وجہ سے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ سفارتی نمائندگی کم کرنے کے لئے قرارداد کے مسودے پر ووٹ دیا ہے۔

آپ کے لیے

’لیگ فلسطینی عوام کو بدنام کرنے اور غاصبانہ قتل عام کا جواز پیش کرنے کی مغربی مہم کی مذمت کرتی ہے‘

’لیگ فلسطینی عوام کو بدنام کرنے اور غاصبانہ قتل عام کا جواز پیش کرنے کی مغربی مہم کی مذمت کرتی ہے‘

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے آج جمعہ کو امریکی اور مغربی موقف کی مذمت کی جو غیر سفارتی ہے، بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے اور بے شرمی سے اسرائیلی قبضے کی طرف متعصب ہے۔  لیگ کے زیر اہتمام ایک پریس... مزید پڑھیں