لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں الجزائر میں منعقد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے سترھویں اجلاس میں الجزائر کی دو اہم سیاسی جماعتیں نیشنل ڈیموکریٹک ریلی پارٹی اور نیشنل لبریشن فرنٹ پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔
حميد الاحمر نے بتایا کہ وفد نے لبریشن فرنٹ پارٹی کے سربراہ ابو الفدل بعجی اور نیشنل ڈیموکریٹک ریلی پارٹی کے سربراہ الطيب زیتونی سے الگ الگ ملاقات کی، اور اس ملاقات میں انہوں نے بینجمن نیتن یاہو کی قیادت والی فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام و مقبوضہ یروشلم میں مقدسات کے خلاف حالیہ حملے اور فلسطینی کاز کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
الاحمر نے ان حملوں سے نمٹنے کے لئے لیگ کے اسٹریٹجک منصوبوں اور پارلیمنٹ و بین الاقوامی سطح پر فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے کوششوں کو متحد کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ایک مرکزی مسئلہ کے طور پر عرب اور اسلامی عوام کے درمیان اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کی لامحدود حمایت میں جمہوریہ الجزائر کے صدر، پارلیمنٹ اور عوام کے موقف کی تعریف کی۔
Copyright ©2025