"نکسہ" کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر "فلسطین کی مزاحمت کے 55 سال" کے عنوان سے لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) نے ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں لاطینی امریکہ کے کئی اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی کے ساتھ چلی کے سینیٹر سرجیو گہونا، بولیویا کی سینیٹر ورجینیا ویلاسکو، سنٹرل امریکن پارلیمنٹ میں گوئٹے مالا کی رکن پارلیمنٹ اورا لیلی ایسکوبار انلیو، برازیل کی وفاقی رکن پارلیمنٹ نیلٹو ٹیٹو، ارجنٹائن کی رکن پارلیمنٹ کرسٹینا اور برازیل کے سیاسی کارکن محمد الکدری کے علاوہ فلسطینی کاز کے لئے کام کر رہے متعدد سماجی کارکن شامل تھے۔
لیگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی نے اجلاس میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں لاطینی امریکی ممالک کے تاریخی کردار کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وہیں شرکاء نے فلسطینی عوام، ان کے مقصد اور آزادی سے زندگی گزارنے اور یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر آزاد ریاست کے قیام کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی سرزمین پر کی جانے والی تمام جارحیتوں کی بھی مذمت کی۔
Copyright ©2024