لیگ کے ایک وفد نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین سے کی ملاقات

لیگ کے ایک وفد نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین سے کی ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کی سربراہی میں ۱ستمبر ۲۰۲۲، بروز جمعرات اردن کے ایوان نمائندگان کی فلسطین کمیٹی کے چیئرمین ایم پی محمد الزہراوی سے ملاقات کی۔

وفد نے الزہراوی کے ساتھ عرب مشرق کی علاقائی لیگ اور فلسطینی کاز کی حمایت میں پارلیمانی کام کو فعال بنانے کے علاوہ سلطنت اردن میں لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے ایک وفد کی میزبانی کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

الزہراوی نے پارلیمنٹ میں فلسطینی کاز کی حمایت اور مقبوضہ یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی ہاشمی سرپرستی پر زور دینے کے لئے لیگ کی کوششوں کی تعریف کی۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے اس وفد میں صدر شيخ حميد بن عبد الله الاحمر کے علاوہ لیگ کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی بھی شامل تھے۔

آپ کے لیے

اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کی حمایت کرنے والوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے گا : لیگ کے نائب صدر نورالدین نباتی

اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کی حمایت کرنے والوں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے گا : لیگ کے نائب صدر نورالدین نباتی

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے نائب صدر اور ترک پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر نورالدین نباتی نے جمعہ کے روز اس بات کا اظہار کیا کہ غزہ پٹی کے خلاف اسرائیلی قبضے کی طرف سے چھیڑی جانے والی تباہی کی جنگ کی حمایت کرنے والوں کو... مزید پڑھیں