لیگ کے وفد کی اردنی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

لیگ کے وفد کی اردنی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے ایک وفد نے لیگ کے صدر حامد بن عبداللہ الاحمر کی سربراہی میں ۳۰ اگست ۲۰۲۲، بروز منگل اردن پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالکریم الدغمی سے ملاقات کی۔

وفد نے اردنی پارلیمنٹ کے صدر کے ساتھ فلسطینی کاز کی حمایت میں پارلیمانی کام کو مضبوط بنانے کے علاوہ لیگ کے اندر عرب مشرق کے لئے علاقائی لیگ کے کردار کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران، شيخ حميد بن عبد الله الاحمر نے اردن کی دارالحکومت عمان میں پانچویں لیگ کانفرنس کے انعقاد کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس دورے کا مقصد یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی ہاشمی سرپرستی، اور فلسطینی کاز کی حمایت میں اردن کے پارلیمانی کردار کی حمایت کرنا ہے۔

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے اس وفد میں حميد بن عبد الله الاحمر کے علاوہ لیگ کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مکرم بلاوی اور لیگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی بھی شامل تھے۔

آپ کے لیے

لیگ کے یورپی صدرمشیل  پیراس نے یورپ میں دوہری کانفرنسوں میں شرکت کی، فلسطین کی حمایت میں اضافہ کیا

لیگ کے یورپی صدرمشیل پیراس نے یورپ میں دوہری کانفرنسوں میں شرکت کی، فلسطین کی حمایت میں اضافہ کیا

لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس (LP4Q) کے یورپی صدرمشیل  پیراس نے اٹلی کے پیروگیا شہر میں منعقد سنیسٹرا اٹالیانا (اطالوی بائیں بازو) کی تیسری قومی کانگریس میں فلسطین کی حمایت میں ایک طاقتور بیان دیا، جس نے فلسطینی... مزید پڑھیں